نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر ڈیرل مچل پاکستان کیخلاف آخری ٹی 20 سے دستبردار ہوگئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا جس میں میزبان ٹیم کے آلراؤنڈر ڈیرل مچل شرکت نہیں کریں گے۔
کیویز کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیرل مچل ورک لوڈ مینجمنٹ کے باعث آخری ٹی 20 سے دستبردار ہوئے ہیں اور ان کی جگہ راچن رویندرا کو سکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Daryl Mitchell will miss the final match of the KFC T20I Series against Pakistan as part of ongoing workload management and will be replaced in the squad by Rachin Ravindra. #NZvPAK https://t.co/afbysrzVPt
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 20, 2024
اس حوالے کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے سیریز میں اپنی پوزیشن اور مستقبل کے شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے مچل کو آرام دینے کا فیصلہ ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں چار ، صفر کی برتری حاصل ہے۔