متحدہ عرب امارات میں پاکستانی اور بھارتی روپے کی قدر بڑھ گئی بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں درہم مستحکم رہا۔
عرب میڈیا کے مطابق 19 جنوری 2024ء کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 9 پیسے کمی سے 76.05 روپے پر آگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.14 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 2 پیسے سستا ہوکر 22.50 روپے پر آگیا، بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ 33.24 پر مستحکم رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی 8 پیسے کمی سے 279.90 روپے پر آگیا۔