شمالی وزیرستان کے مرکزی بازار میران شاہ میں " شمالی وزیرستان کے نوجوان روشن مستقبل کا پیغام" کے عنوان سے یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد کیا گیا، یوتھ کنونشن میں بڑی تعداد میں طلبہ اور طالبات کی شرکت کیں۔
تاریخ ساز یوتھ کنونشن میں نوجوان نسل کو علاقائی صورتحال، درپیش مشکلات، دیرپا قیام امن اور زیر عمل ترقیاتی منصوبوں سے روشناس کروایا گیا۔ پورے ملک سے نامور مقررین نے اپنے وسیع تر تجربات کی روشنی میں شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کے ساتھ دانشورانہ اور علمی گفتگو کی۔
اس موقع پر سابق سفیر صادق خان جومعاون خصوصی برائے افغانستان کے امور بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں، نے افغانستان اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی۔
ڈاکٹر سیعدہ عارفہ زہرا نے سماجی ترقی میں خواتین کا کردار نمایاں کیا اور خواتین کا وومن وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ بھی کروایا گیا۔ اختتامی تقریب میں کور کمانڈر پشاور نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔
اس موقع پر شمالی وزیرستان کے نوجوانوں اور خواتین نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے ایسے پروگرام منعقد کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازیہ اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔