اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال سے نامعلوم افراد لیبارٹری مشین چوری کرکے لے گئے۔ اٹھارہ روز قبل ہونیوالی واردات کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا۔
اسلام آباد کے بڑے سرکاری اسپتال پولی کلینک سے نامعلوم افراد ایزی لائف الیکٹرولائٹ مشین بآسانی چوری کرلی گئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک نے تھانہ آبپارہ میں چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دے دی، البتہ پولیس نے 18 روز گزرنے کے باوجود مشین چوری ہونے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا۔
ترجمان پولی کلینک کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے آج ڈی آئی جی آپریشنز کو خط لکھ کر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔