عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق24 کیرٹ فی تولہ سونا 1300 روپےمہنگا ہوکر 215000 روپے کا ہوگیا۔اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاو 1115 روپے بڑھکر 184328 روپے ہوگئے۔
گزشتہ روز مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 3600 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 13 ڈالر کے اضافے سے 2045 ڈالر ہوگئے۔