متحدہ عرب امارات میں پاکستانی روپے اور بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں درہم مستحکم رہا جبکہ بھارتی روپے میں سستا ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 18 جنوری 2024ء کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 76.14 روپے پر مستحکم ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.13 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 3 پیسے سستا ہوکر 22.52 روپے پر آگیا، بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ 33.24 پر مستحکم رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی 280 اور اوپن مارکیٹ میں 281 روپے سے نیچے آگیا۔