آپریشن مرگ برسرمچار کی کامیابی پرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسلح افواج کومبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےاپنےبیان میں کہاآپریشن مسلح افواج کی صلاحیت اورپیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے،پاکستان ایک امن پسند قوم ہے،لیکن اس عزم کوکمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے۔
چیئرمین سینیٹ نےمزیدکہا آپریشن "مرگ برسرمچار" کی کامیابی دشمن قوتوں کےلئے ایک پیغام ہے،پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔پوری قوم پاکستانی مسلح افواج کی لگن اوربہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔پاکستانی افواج ملک کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
یہ آپریشن پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اوراپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے انکے غیر متزلزل عزم کا بھی اظہار کرتا ہے۔