عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کے لیے کیس مقرر کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران ک ے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت انیس جنوری کو ہوگی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔
رجسٹرار آفس نے توہین عدالت کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔ جسٹس بابر ستار کی رخصت کے باعث گزشتہ روز سماعت نہ ہوسکی تھی۔ ڈی سی عرفان نواز میمن ، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔ ٹرائل شروع کرنے کے لیے قیصر امام کو اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا تھا۔