عالمی منڈی اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان سرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 3600 روپے کی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے ریٹ 213700 روپے پر آ گئے۔
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3087 روپے کم ہوکر1 لاکھ 83 ہزار 213 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں 22 ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا 2045 ڈالر پر آگیا۔