پاکستان میں ایک اہم سپلیمنٹ برانڈجیکڈنیوٹریشن کے بانی محمد عباس نے 12 سال قبل پاکستان میں فٹنس ایمپائر بنانے کے خواب کے ساتھ کمپنی کا آغازکیا۔
١٢ سال پہلے جب محمد عباس بطور فٹنیس ٹرینر نیوٹریشن کی دنیا میں قدم رکھا تب پاکستان میں لوگ سپلیمنٹس کے بارے میں بہت کم جانتے تھے. لوگوں میں سپلیمنٹس کا تصوّر ڈرگز یا سٹیرائڈز کا تھا تو بہت مشکل تھا سپلیمنٹس کا آغاز کرنا. لہذا سپلیمنٹ برانڈجیکڈنیوٹریشن کی بنیاد ایک سپلیمنٹ اسٹور سے رکھی اور انتھک محنت اور سپلیمنٹس کا اصل مقصد بیان کرتے ہوے پاکستان کے مختلف شہروں میں اسٹورز، آن لائن اسٹوراور جیکڈ فٹنس ارینا بنایا-
جیکڈنیوٹریشن سپلیمنٹ برانڈ، جو کہ پاکستان میں اعلیٰ معیارکےسپلیمنٹس فراہم کرتا ہے، جوکھلاڑیوں اورصحت کے شوقین افراد دونوں کےلیےفائدہ مند ہیں. ان سپلیمنٹس میں پروٹین پاؤڈررینج کے علاوہ ماس گینرز، کریٹین، ملٹی وٹامنز وغیرہ شامل ہیں-
عباس نےسوشل میڈیاپرخوب پذیرائی حاصل کی۔انکےبرانڈ نے ورزش کےشوقین افرادکی ضروریات کو پوراکیا-اسلام آبادمیں شروع کی گئی جیکڈنیوٹریشن کمپنی نے یہ اقدام نہ صرف سپلیمنٹس بلکہ فزیوتھراپی،آن لائن ٹریننگ،جیکڈ یونیورسٹی اور غذایت پہ لیکچرز کی صورت میں کیا، جس میں تندرستی اور غذائیت کی تعلیم پرزوردیا گیا۔
سپلیمنٹ انڈسٹری کے اس سفر میں جہاں ابتدائی شک وشبہات اورریگولیٹری چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا وہاں آگے چل کر صحت کی اہمیت کے بارےمیں آگاہی برقرار رکھنے میں ایک خاص چیلنج COVID-19 میں تھا. اس وقت میں فٹنیس اور نیوٹریشن فوائد کو اجاگر کرنا بہت ناگزیر تھا. لہذا COVID-١٩میں خاص طور پر فٹنیس کی آگاہی پہ خصوصی توجہ دی-
سپلیمنٹ برانڈجیکڈنیوٹریشن کےبانی محمدعباس نےوزارت صحت سےدرخواست کی کہ وہ ورزش،صحت اورمناسب غذائیت کو فعال طور پرفروغ دیں۔غذائی کمپنیوں اورفاسٹ فوڈ کی عادات کےساتھ لوگوں کو صحت کےخطرات سےمضبوط کرنے کے لیےملٹی وٹامنز کےاستعمال کی حوصلہ افزائی کرنےکا بھی مطالبہ کیا۔ اور اس لئے نہ صرف انھوں نے سوشل میڈیا پہ ایک منفرد انداز میں ملٹی وٹامنز کے فوائد کو اجاگر کیا بلکہ پریمیم ملٹی وٹامنز بھی متعارف کرایے.
انہوں نے اس بات پر زور دیتےہوئےکہا کہ ایک صحت مند معاشرہ کسی ملک کی معیشت پر گہرا اثرڈالتا ہے،صحت مندطرز زندگی، غذائی سپلیمنٹس، اور مناسب غذائیت کو فروغ دے کرجیکڈنیوٹریشن کامقصد پاکستان کی انفرادی پیداواری صلاحیت اور معیشت میں مثبت کردار ادا کرنا ہے-
آبادی کا ایک اہم حصہ اس بات سےلاعلم ہےکہ متوازن غذا اورمناسب نیوٹریشن بیماریوں سےبچاؤ اور صحت مندطرززندگی کو فروغ دینےمیں گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔اکثرسپلیمنٹس کو جسمانی کارکردگی بڑھانے والی دوائیوں کے طور پر غلط سمجھا جاتا ہے،جیکڈ نیوٹریشن کمپنی کے بانی محمد عباس نے اس تاثر کو تبدیل کردیا۔
آخر کار محمد عباس کی انتھک محنت اور کاوشوں کے بعد جیکڈنیوٹریشن نےمتعددپاکستانی کاروباروں میں اپنی خاص شناخت بنانے کے بعد اب اس برانڈ کو اور ملکوں میں بھی متعارف کرنے کا عزم بنا لیا ہے تا کہ وہ عالمی فٹنیس کی دنیا میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے امریکہ میں ایک ایل ایل سی کمپنی کے طور پرخود کو باور کروایا۔