ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 15 جنوری کو مزید 778 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 214 مرد، 143 خواتین اور 421 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 42 گاڑیوں میں 72 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 15 جنوری کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 68 ہزار 929 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔