متحدہ عرب امارات میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں درہم سستا ہوگیا، بھارتی روپے کی قدر گر گئی، بنگلہ دیشی ٹکا مستحکم رہا۔
عرب میڈیا کے مطابق 15 جنوری 2024ء کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 15 پیسے سستا ہوکر 76.19 روپے پر آگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.12 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 2 پیسے مہنگا ہوکر 22.48 روپے پر آگیا، بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ 29.95 پر مستحکم رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے سستا ہوکر 280.25 روپے کا ہوگیا۔