ویزہ فراڈ اور سوشل میڈیا پر بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی اداراے ( ایف آئی اے ) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی کو انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں بھی ملوث ہے۔
حکام نے بتایا کہ چھاپے کے دوران متعدد پاسپورٹس، سفری دستاویزات اور ایگریمنٹ بھی برآمد ہوئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ملزم فارن اسٹڈی پلانر کے نام سے غیر قانونی ادارہ چلا رہا تھا، گرفتاری کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔