سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے چلہ کاٹا، قربانی بھی دی لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف کیسز پر اف تک نہیں کی، معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، ہمارے خلاف 19 کیسز کی آج ساڑھے 11 بجے ہو گی۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو قلم دوات پر دو حلقوں میں اکثریت سے جیتیں گے، راولپنڈی کے لوگ جانتے ہیں خدمت کس نے کی ہے، پنڈی کی عزت پر حرف نہیں آنے دیا ، اب ووٹ ڈالنا آپ کا کام ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بار بار کہتا ہوں کہ کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، اگر گرفتار ہوئے تو میں اور راشد شفیق جیل سے الیکشن لڑیں گے۔