پاکستان نےرواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 233.991 ملین ڈالر مالیت کے 340,237 میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیے ہیں ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت میں 283.056 ملین ڈالر مالیت کے 507,144 میٹرک ٹن چاول برآمدکیے گئے تھے، جولائی تا اگست 2023 کے دوران ملک سے چاول کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی برآمدات کے مقابلے میں 17.33 فیصد کمی واقع ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ مدت کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 8.29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ملک نے تقریباً 20,539 میٹرک ٹن مچھلی اورمچھلی کی مصنوعات کو برآمد کرکے 39.338 ملین ڈالر کمائے۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات میں 1.65 فیصد کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 723.696 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 711.748 ملین ڈالر مالیت کی غذائی اجناس برآمد کی گئی تھیں