ضلع کیچ کےعلاقےبُلیدہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پردہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں اداکر دی گئی ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے مطابق جام شہادت نوش کرنےوالوں میں ساہیوال کے23سالہ سپاہی ٹیپورزاق ، کراچی کے24سالہ سپاہی سنی شوکت ،لسبیلہ کے23سالہ سپاہی شفیع اللہ ، کزئی کے25سالہ لانس نائیک طارق علی اور میانوالی کے25سالہ سپاہی محمد طارق خان شہید شامل ہیں جن کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں ادا کی گئی اور تمام شہداءکو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سینئرفوجی افسران، جوان، شہدا کے لواحقین اوراہل علاقہ کی بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ شہداءکی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف عزم،مادروطن سےمحبت کوتقویت دیتی ہیں۔