کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل سے شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مرنے والے شخص کی 52 سال ہے اور اس کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ مرنے والے سہیل کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ، اس کے پاس سے بیرون ملک کا کارڈ بھی برآمد ہواہے ۔جاں بحق شخص کے پاکستان آنے سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہے ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو بھانجے کی جانب سے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔