نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں آج ہملٹن میں مدمقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، اوپنر فن ایلن 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مچل سینٹنر نے 25 اور ولیمسن نے 26 رنز کی اننگز کھیلیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان
جواب میں مہمان ٹیم 19.3 اوورز میں 173 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ میں 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ فخر زمان نے 50 رنز کی اننگ کھیلی۔