عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
آل پاکستان سرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 950 روپے مہنگا ہوکر 217450 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کے بھائو 814 روپے بڑھکر 186428 روپے ہوگئے۔گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2 سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 12 ڈالر کے اضافے سے 2068 ڈالر ہوگئے۔