مریکی بحریہ کے 2اہلکار صومالیہ کے ساحل پر آپریشن کے دوران سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یو ایس سنٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ میں تعینات امریکی بحر یہ کے 5ویں بحری بیڑے(سی فائیو ایف) کے دو اہلکار صومالیہ کے ساحل پر آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگئے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق لاپتہ اہلکاروں کی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ جب تک اہلکاروں کی بازیابی کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا اضافی معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔