بلوچستان عوامی پارٹی سے ’’آنکھ‘‘ نشان واپس لے کر ’’گائے‘‘ کا انتخابی نشان بحال کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 جنوری کو جاری انتخابی نشانات کی فہرست میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو ’’آنکھ‘‘ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا، جس پر باپ پارٹی کیلئے ’’گائے‘‘ کا انتخابی نشان بحال کرنے کی درخواست کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے بی اے پی کی استدعا منظور کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک بار پھر ’’گائے‘‘ کے نشان پر انتخابی میدان میں اترے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہوگی، جس کیلئے کاغذات نامزدگی اور دیگر مراحل پر کام جاری ہے۔