ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے 2023ء کے نتائج کیلئے اسکروٹنی فیس میں 50 فیصد کمی کردی۔
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر شرف علی شاہ نے جماعت نہم 2023ء کے نتائج کی اسکروٹنی فیس 50 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ جو طلبہ نتائج سے مطمئن نہیں وہ 500 روپے فیس ادا کرکے اسکروٹنی کروا سکتے ہیں۔
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بتایا کہ اسکروٹنی فارم 11 جنوری سے 11 فروری تک جمع کروائے جاسکتے ہیں، نتائج کی معلومات کے حوالے سے بورڈ آفس میں 3 کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔