متحدہ عرب امارات میں یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی، بھارتی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکے کی قدر بڑھ گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق 11 جنوری 2024ء کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 2 پیسے سستا ہوکر 76.39 روپے پر آگیا جبکہ کاروبار کے دوران پاکستانی روپے کی قدر 7 پیسے بڑھی تھی۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.09 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 3 پیسے کمی سے 22.49 روپے پر آگیا، بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ بھی 2 پیسے کمی سے 29.93 پر آگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد نرخ 281.11 روپے ہوگئے۔