مودی راج میں بھارتی تعلیمی اداروں میں کشمیری طلباء کی زندگی اجیرن بن گئی۔ بھارت میں مقیم کشمیری طالبات کی عزتیں داؤ پر لگ گئیں۔
بھارتی یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالبہ کا ایکس اکاؤنٹ پر تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ کشمیری طالبہ نے اپنے اور دیگر ساتھی طلباء کے ساتھ بھارتی طلباء کی جانب سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق کردی۔
کشمیری طالبہ نے بتایا کہ کشمیری طلباء کی خفیہ تصاویر لے کر انہیں بلیک میلنگ کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ مجھے بھارتی طلباء کے گروپ نے کالج چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پولیس نے تفتیش کے نام پر کشمیری طلبہ کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ بھارت میں کشمیری طلباء کو آر ایس ایس کے غنڈوں کی جانب سے بغیر کسی اخلاقی یا قانونی جواز کے ہراساں کیا جاتا ہے۔
نئی اسکالرشپ اسکیم بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے عالمی برادری کو دھوکا دینے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔