انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 10 کی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 281 روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 10 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر15پیسے سستاہوکر 282 روپے25 پیسے پر آگیا تھا۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔