مرکزی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی وئیر نے ملاقات کی۔
لاہور میں مرکزی صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خانسے برطانوی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی وئیر نے ملاقات کی، ملاقات میں عبدالعلیم خان اور زوئی وئیر کاعالمی و ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ خوش آئند ہے۔
برطانوی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی وئیر کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور مختلف شعبوں میں پاک برطانیہ باہمی اشتراک کامیابی سے جاری ہے
عبدالعلیم خان اور برطانوی پولیٹیکل قونصلر نےایک دوسرے کیلئے مثبت خواہشات کا اظہار بھی کیا۔