عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ معمولی اضافہ ہوا ہے۔
جیولرز کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 300روپے اضافے سے 2 لاکھ 16400 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 257روپے اضافے سے 185528روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 900 روپے کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس سے جس سے ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا دو لاکھ 16 ہزار 100 روپے کا ہوگیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو روز کے دوران مقامی بلین مارکیٹس میں مجموعی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔