وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے طلبا و طالبات کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب لاہورکےنجی ہوٹل میں منعقد ہوئی،جس میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں الیکٹرک بائیکس کی فراہمی،الیکٹرک رکشہ اورگاڑیوں کی نمائش کے ساتھ تھری وہیلر رکشہ کی رجسٹریشن کا بھی باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں بینک آف پنجاب کے توسط سے 10 ہزار طلبا کو الیکٹرک بائیکس دی جائیگی۔