پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان شاندار نائب کپتان ثابت ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے اور وہ اپنی پہلی اسائنمنٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 12 سے 21 جنوری تک کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی کے نائب کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
وائٹ بال کرکٹ میں سابق پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کے نائب کے طور پر کام کرنے والے شاداب نے رضوان کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں شاداب نے رضوان کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ آپ شاہین آفریدی کے شاندار نائب ہوں گے۔
Congratulations @iMRizwanPak on being named the vice-captain of the T20I team. I know you will be a brilliant deputy to @iShaheenAfridi. Wishing you all the best. I urge all the fans to get behind them and support the team vs NZ. #PakistanZindabad pic.twitter.com/0S0AG4GTDB
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 8, 2024
شاداب نے شائقین سے درخواست کی کہ وہ رضوان کو سپورٹ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں تمام شائقین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ رضوان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کو سپورٹ کریں۔