عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر حملوں کے آغاز سے اسرائیل کی مسلح افواج اب تک ، 94 ہسپتالوں اور 76 ایمبولینسوں پر 294 حملے کر چکی ہیں اور ۔ان حملوں کے نتیجے میں تقریباً 600 افراد مارے گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہاسرائیلی افواج 94 ہسپتالوں اور 76 ایمبولینسوں پر 294 حملے کر چکی ہیں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 22 دسمبر کو کئے گئے غزہ میں امدادی کارروائیوں کے لئے رسائی دینے سے متعلق فیصلے بارے پہلی رپورٹ سلامتی کونسل کو پیش کر دی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ جنگ سے متاثر غزہ کے مکینوں کی امدادتک رسائی کے لئے جنگ کا بند ہونا ضروری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی مسلح افواج نےغزہ کے گنجان آباد حصّوں میں وسیع علاقے کو متاثر کرنے والا تباہ کن اسلحہ استعمال کیا ہے جس کے باعث علاقے کے 60 فیصد سے زیادہ رہائشی مکانات یا تو متاثر ہوئے ہیں یا پھر مسمار ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی برائے فلسطین یواین آر ڈبلیو اے کے تمام جنگی فریقین کوغزہ میں اپنی تنصیبات سے متعلقہ معلومات سے آگاہ کرنے کے باوجود ایجنسی کی 125 عمارتوں پر 193 حملے کئے گئے ہیں ان تنصیبات میں پناہ لینے والے 308 فلسطینی مارے گئے اور 1095 زخمی ہو ئے ہیں۔