متحدہ عرب امارات میں سونے کی دس گرام قیمت میں 32.50 درہم کی بڑی کمی ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط دس گرام سونے کی قیمت 32.50 روپے کمی سے 2445 درہم پر آگئی، 22 قیراط سونا بھی 25.50 درہم سستا ہوکر 2265 درہم پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق 2 جنوری سے متحدہ عرب امارات میں 24 گرام سونے کی دس گرام قیمت میں 57.50 درہم کی کمی واقع ہوچکی ہے، جس کے بعد نرخ 2502.50 درہم سے کم ہوکر 2445 درہم ہوگئے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1900 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ دو لاکھ 16 ہزار 100 روپے پر آگیا۔