متحدہ عرب امارات میں یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی، بھارتی روپیہ گر گیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 8 جنوری 2024ء کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 10 پیسے سستا ہوکر 76.39 روپے پر آگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.09 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 3 پیسے اضافے سے 22.55 روپے پر آگیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا 29.95 ٹکے پر مستحکم ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کم ہوگئی۔