پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرنے پر غور کرتے ہوئے کہا کہ جلد اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے پی سی بی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تو پی سی بی منجمنٹ کمیٹی نے مکی آرتھر سے رابطہ کرکے معاملات طے کرلئے مکی آرتھر بھارت میں ہونے والے ورلد کپ میں پاکستان کے ٹیم ڈائیریکٹر تھے ۔
ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی منجمنٹ کمیٹی نے غیر ملکی کوچز کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا تھا عہدوں سے فارغ کرنے کے بعد غیر ملکی کوچز کو اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ورلڈ کپ کے بعد بولنگ کوچ مورنی مورکل نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا ۔
چند روز پہلے بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹیک نے بھی افغانستان بورڈ سے معاہدہ کرکے پی سی بی سے راہیں جدا کرلی تھیں سابق ہیڈ کوچ بریڈ برن نے بھی پی سی بی کا شکریہ ادا کرکے معاہدہ ختم کرلیا تھا۔