نیشنل ٹیسٹنگ سروس کا پیپر لیک ہوگیا، این ٹی ایس نے پیپر لیک ہونے پر امتحان ملتوی کردیا۔
پنجاب فارمیسی کونسل کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا، فارمیسی ٹیکنیشن کے 2 سیشن کا پیپر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سوشل میڈیا پر سامنے آیا۔
رپورٹ کے مطابق پیپر لیک ہونے پر این ٹی ایس نے امتحان منسوخ کردیا، 65 ہزار سے زائد طلبا و طالبات امتحان میں شرکت کررہے تھے، امتحان پنجاب، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا۔
نیشنل ٹیسٹنگ سروس کا مؤقف ہے کہ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ پیپر لیک ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔