ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ہوئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 4 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1246 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.84 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1256 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1192 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.20 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1189 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1232، راولپنڈی 1227، گوجرانوالہ 1270، سیالکوٹ 1280 ، لاہور 1300 ، فیصل آباد 1250، سرگودھا 1232، ملتان 1257، بہاولپور1250، پشاور 1213، بنوں 1180، کراچی 1171، حیدرآباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔