ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے گرانٹ بریڈ برن نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر اپنے پیغام میں انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار باب کے اختتام کا وقت آگیا ہے۔
گرانٹ بریڈ برن نے مزید لکھا کہ 5 برس کے دوران 3 مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اُس پر فخر ہے۔
Bohat Bohat Shukriya 🇵🇰 pic.twitter.com/n0k0pagdtb
— Grant Bradburn (@Beagleboy172) January 7, 2024
یاد رہے کہ پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ نے گرانٹ بریڈ برن کو مئی میں 2 برس کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔