یوٹیوب نے رسل برینڈ کے تمام چینلزکی آمدنی روک دی گئی۔
یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق رسل برینڈ کے مین یوٹیوب چینل اورتمام دوسرے چینلز کی آمدنی روکی گئی ہے۔ رسل برینڈ ابھی بھی چینل پر وڈیوز اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
تاہم اشتہاروں سے منافع نہیں کما سکیں گے۔رسل کے یوٹیوب چینل کے چھ اعشاریہ چھ ملین فالوورز ہیں۔
اس کے علاوہ رسل برانڈ نے برطانیہ کا دورہ ملتوی کر دیا ہے