کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ پاکستان میں بھی سے سر اُٹھانے لگا،جے این ون ویرینٹ کے چار کیسز سامنے آگئے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کاکہنا ہےکہ چاروں افرادمیں ہلکی علامات تھیں،بغیر کسی پیچیدگی کےصحت یاب ہوگئے۔
نگراں وزیرصحت کا کہنا ہےکہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے،بین الااقوامی ایئرپورٹس اورتمام داخلی اورخارجی راستوں پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے۔
وزیرصحت نےکہا کہ سردیوں میں کووڈ یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیےماسک، فاصلہ اوردیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔