بیرون ملک سے کراچی پہچنے والے دو مزید مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت سندھ کے مطابق قمبرشہداد کوٹ کا رہائشی 20 سالہ مسافر گزشتہ روز شارجہ سے کراچی پہنچا تھا جس میں کورونا کی علامت پائی گئی۔
دوسرے مسافر کا تعلق پنجاب کےعلاقے مظفر گڑھ سے ہے جہاں کا رہائشی ستائیس سالہ مسافر جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔
محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ جے این ون ویرینٹ کی جانچ کے لیے مریضوں کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی لیبارٹری بھیج دیے ہیں اور لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کورونا کی قسم کے بارے میں معلوم ہوسکے گا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی بیرون ملک سے دو مسافروں میں ممکنہ کورونا کی تشخیص کی گئی تھی۔