لاہور ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام کی جانب سے شارجہ سے لاہور آنیوالی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 413 پر کارروائی کی گئی، تلاشی پر مسافر سے 65 موبائل فونز برآمد کرلئے۔
کسٹمز حکام کے مطابق موبائل فونز کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے، ملزم کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ موبائل اسملنگ میں ملوث گرفتار مسافر سے مزید تفتیش جاری ہے۔