ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 857 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 45 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر فی اونس کم ہوگئی تھی۔