لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) نے موبائل پر نہروں کی نگر انی کیلئے نگران ایپ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
اس حوالے سے 3 جنوری 2024 ء کو لمز کے مرکزی دفتر میں تربیتی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا، اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے افسران بالا و دیگر افسران نے شرکت کرکے تربیت حاصل کی۔
حکام کے مطابق مذکورہ منصوبے کے تحت لمز ڈرون اور سٹیلائیٹ کے ذریعے 22ہزار کلومیٹر طویل نہروں کی بھل صفائی اور مرمت کا جائزہ لے گا، نگرانی جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی، اس حوالے سے لمز نگران ٹیموں کی روانگی کا سلسلہ 5 جنوری 2024 سے شروع ہو چکا ہے۔
Innovation in Irrigation! In a significant stride for sanitation, newly launched monitoring app enables real-time canal oversight via #mobile.#LIMS utilizing drones & satellites to monitor cleaning and repair of vast 22,000 km canal network. #SamaaTV pic.twitter.com/wMM99qNCEU
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 6, 2024
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ملک میں زراعت کی بہتری اور ترقی کےلیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت لمز (لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم) نے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت منعقدہ سمپوزیم میں نامور معیشت دانوں، تحقیقی اداروں کے نمائندوں اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کیں۔
سمپوزیم میں زرعی نظام کو مستحکم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جدید زرعی آلات کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی، سمپوزیم میں ذرائع آبپاشی اور بیج کاری سے متعلق اصلاحات کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔