محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بعض حصوں میں بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی شدید دھند رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 09 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام اور گوپس میں منفی 5 ،گلگت ، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 3 تک ریکارڈ کیا گیا۔