انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ اور وارث خان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو نو جنوری کو طلب کرلیا
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس کی سماعت کی۔ جی ایچ کیو گیٹ حملہ اور وارث خان میں جلا ؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی ہے۔
عدالت نے جیل سپرینٹنڈنٹ کو طلبی کے لیے ویڈیو لنک کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کردی۔عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سیکویرٹی خدشات کے باعث ملزم کی عدالت میں پیشی ممکن نہیں۔
تفتیشی آفیسر مناسب سمجھے تو اس دوران ملزم کی گرفتاری کر سکتا ہے۔ ملزم کے خلاف نومئی واقعات کے متعدد مقدمات درج ہیں،آر پی او راولپنڈی بتائیں ملزم کی گرفتاری کن مقدمہ میں مطلوب ہے۔