پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
معروف شوبز جوڑی نے انسٹا گرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے پہلی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔ پوسٹ کے مطابق عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنی بیٹی کا نام جہان آرا سعید رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچی کی پیدائش 3 جنوری کو ہوئی تھی مگر اس کا اعلان 5 جنوری کو کیا گیا۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2023ء میں اس معروف جوڑی کی جانب سے پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا گیا تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی شادی دسمبر 2016ء میں ہوئی تھی، بعدازاں 2020ء کے اختتام پر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔
تین سال کے دوران دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی مشترکہ تصویر بھی شیئر نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
تاہم عروہ اور فرحان کی جانب سے 6 اکتوبر 2023ء کو ایک انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آج رات ہم 3 ہیں، ماشاء اللہ‘۔
گزشتہ سال عیدالفطر پر شوبز جوڑے نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا۔