تحریک انصاف نے بلا واپس لینے کیلئے اعلی عدلیہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق بلے کےانتخابی نشان کی واپسی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے اعلی عدلیہ کا دروازہ کھٹ کھٹا دیا، پی ٹی آئی نےپشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سے انتخابی نشان "بلا" واپس لینے کیخلاف درخواست خارج
پی ٹی آئی کی جانب سےاپیل میں موقف اختیارکیاگیا ہےکہ پشاورہائیکورٹ نے عجلت میں فیصلہ دیا،کیس پہلےہی ڈویژن بینچ کےسامنے مقررتھا، ڈویژن بینچ سے پہلےسنگل بینچ فیصلہ کرنے کا مجاز نہیں تھا۔پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے اپیل پر فوری سماعت کی استدعا کی ہے۔
اس سے قبل لاہورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے انتخابی نشان "بلا" واپس لینے کے خلاف درخواست خارج کر دی تھی۔