انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 45 پیسے پر آگیا ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی ہوئی تھی۔