بلوچستان سے قبائلی رہنماء وزیر مینگل نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر خان مینگل کی باپ میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور قبائلی رہنماء کو نوشکی سے صوبائی نشست کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کا ٹکٹ بھی جاری کردیا۔
وزیر مینگل اور صادق سنجرانی کے درمیان ملاقات میں منظور کاکڑ، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔