پاکستان کے سابق وزیر خارجہ و خزانہ سرتاج عزیز کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
سابق وزیر خارجہ و خزانہ سرتاج عزیز منگل کی رات 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ، وہ کافی عرصہ سے شدید علیل تھے۔
بدھ کے روز سرتاج عزیز کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور انہیں اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
سرتاج عزیز کی نمازجنازہ میں مرحوم کے اہلخانہ، عزیز و اقارب اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ کویت سمیت مختلف ممالک کے سفیر اور سیاسی و سماجی شخصایت بھی نمازجنازہ میں شامل ہوئیں۔