چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ( این ڈی ایم ) اور سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر الیکشن 2024 کی انتخابی مہم کے دوران حملہ ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے گاؤں تپی میں محسن داوڑ پر حملہ ہوا تاہم، وہ محفوظ ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ سابق رکن اسمبلی انتخابی مہم کے سلسلے میں تپی جا رہے تھے کہ اس دوران ان کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی لیکن وہ بلٹ پروف گاڑی میں ہونے کے باعث حملے میں محفوظ رہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔